پشاور کے قریب رحمان بابا کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اجتماعی زیادتی کے چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ان ملزمان کو گزشتہ روز ہی دو خواتین کی عزت پامال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ ان افراد کو جائے وقوعہ کی طرف تفتیش اور نشاندہی کے لیے لے کر جا رہی تھی تو اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ اس فائرنگ کی زد میں آ کر زیر حراست چاروں ملزمان اپنی ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کا موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے میں گھات لگا کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ وہی ملزمان تھے جن پر دو خواتین کے ساتھ گھناؤنے فعل (اجتماعی زیادتی) کا الزام تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








