کے ایم سی میں ڈاکٹر عبدالحمید سینئر میڈیکل ڈائریکٹر تعینات، سینئر افسران پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر اضافی اور او پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا
سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر اضافی اور او پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) میں ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کو سینئر میڈیکل ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسران پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے اداروں میں مسلسل مداخلت کے ایم سی افسران کیلئے احساس محرومی میں اضافے کی وجہ بن گئی۔ڈاکٹر عبدالحمید جمانی پہلے سول ہسپتال میں ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

کے ایم سی میں ڈاکٹر عبدالحمید کو ڈیپوٹیشن پر کے ایم سی میں سینئیر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز تعینات کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی ڈیپوٹیشن پر پابندی لگا چکی ہے جبکہ ایک حکم نامے میں عدالتِ عظمیٰ نے تمام ڈیپوٹیشن ملازمین اور افسران کو اصل محکموں میں واپس بھیجنےکی ہدایت کی تھی۔

حکومت سندھ کے چیف سیکریٹری نے عدالتی احکامات نظر انداز کر دیے اور ایک طرف تو محکمہ صحت سے محکمہ بلدیات سندھ میں ڈیپوٹیشن پرڈاکٹر عبد الحمید جمانی کا تبادلہ کیا گیا اور دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بحیثیت کے ایم سی محکمہ صحت میں سینئڑ ڈائریکٹر تعیناتی کا پروانہ جاری کر دیا گیا ۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ڈاکٹر عبدالحمید کی تعیناتی 1 سال کے لئےکی جس کے نوٹیفیکیشن کے بعد کے ایم سی کے سینئر افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے ہی سینئر افسران کئی سال سےتعیناتی کے منتظر ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حال ہی میں سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ جمیل فاروقی کی من مانیوں کے باعث کئی سینئر افسران کو گھر بٹھا دیا گیا اور یہ کارنامے سابق میئر کراچی کی فرمائش پر سرانجام دئیے گئے۔ اب بھی سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی سابق میئر کراچی کے غیر قانونی احکامات پر عمل پیرا ہیں۔

سابق میئر کراچی کی فرمائش اور سندھ حکومت کی مداخلت کے ہاتھوں کے ایم سی کا ادارہ کھلونا بن کر رہ گیا۔ درجنوں افسران کی موجودگی میں سندھ حکومت مداخلت کر کے بلاجواز سندھ حکومت کے افسران کو بلدیاتی اداروں میں مسلسل تعینات کر رہی ہے۔

Related Posts