کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی کتنے ارب کی مالک ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی کتنے ارب کی مالک ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی کتنے ارب کی مالک ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

ایک فہرست آل اباؤٹ کیٹس ڈاٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں معروف پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگایا گیا کہ ہر جانور فی انسٹاگرام پوسٹ پر کتنی رقم کما سکتا ہے۔

اولیویا بینسن کے معاملے میں انسٹاگرام سے باہر کی دنیا کے پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا اور تخمینہ لگایا گیا کہ یہ بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (22 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اولیویا نے انسٹاگرام سے باہر کی دنیا میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر رقم کمائی ہے۔

واضح رے کہ ٹیلر سوئفٹ کی یہ بلی متعدد اشتہارات کا حصہ بھی بنی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جہاں اس کے نام سے متعدد فین کلبز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا

مگر اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ایک جرمن شیپرڈ کتا Gunther VI برا جمان ہے، جو ایک 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے ٹرسٹ سے استقادہ حاصل کررہا ہے۔

Related Posts