دھوراجی میں دستیاب مختلف مزیدار فلیورز پر مشتمل آئس تھالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے دھوراجی میں دستیاب مختلف مزیدار فلیورز پر مشتمل آئس تھالی بے شمار افراد کیلئے شہر کی ایک پسندیدہ سوغات بنتی جارہی ہے۔

شہرِ قائد کے علاقے دھورا جی میں آئس تھالی 500 روپے میں دستیاب ہے۔ ایک تھالی میں 6 باؤل رکھ کر ان میں 4 قسموں کی آئس کریم رکھی جاتی ہے جن میں چاکلیٹ، اسٹرابری، پستہ اور قلفہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، دھوراجی میں دستیاب مختلف مزیدار ڈشز پر مشتمل چاٹ کی تھالی

آئس تھالی بنانے والوں کا کہنا ہے کہ برف کے گولے کا ایک باؤل بنتا ہے جس پر مینگو آئس کریم ڈالی جاتی ہے جس میں بسکٹ اور بنٹیز لگائی جاتی ہیں۔ کوکونٹ کھوپرا اور دیگر خشک پھل شامل کیے جاتے ہیں۔

تھالی بنانے والوں کا کہنا ہے کہ گولا گنڈا اسٹک کی صورت میں بھی دستیاب ہے جبکہ مٹکا گولا دو اور چار افراد کیلئے الگ الگ بنایا جاتا ہے تاہم آئس تھالی کے نام سے مشہور سوغات نسبتاً نئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دھوراجی میں سیلانی چوک پر ہم آئس تھالی فروخت کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود بھی آئیں اور اپنے دوست احباب کو بھی لا کر تھالی کی لذت اور منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔ 

 

Related Posts