ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیاجبکہ ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے متحدہ عرب امارات کے 6 ہزار ایک سو درہم بھی برآمد ہوئے ہیں، دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیرمعمولی کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 19/23 درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے، کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر 40 سے 60 ملین وصول کیے جاتے رہے۔

Related Posts