مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا
مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں واقع مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری پر ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کرراولپنڈی بلایا۔

ایف آئی آر کے مطابق نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور واقعے کا بتانے پر قتل کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں:شہری کی خودکشی کا معاملہ، بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہیں۔ وائلڈ لائف مقامی پولیس کوتفتیش میں مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔

Related Posts