سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ لاء انفور سمنٹ ایجنسیز ٹارگٹ کلنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق سنی تحریک سے ہے، ملزم فضل الرحمان عرف فضلولائنزایریا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا جبکہ 2011 سے قتل وغارت گری میں ملوث تھا۔

چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم لائنزایریاکایونٹ انچارج بھی رہا ہے اور پولیس مقابلہ،قتل،اقدام قتل کے کیسزمیں بھی ملوث ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے2011میں بھتہ نہ دینے پردکاندارکوقتل کیا جبکہ 2012 میں ایم کیو ایم کارکن صلاح الدین کوگولیاں ماریں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا ملزم نے2012میں ایم کیوایم کونسلر بابوریڈ کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ اے ایس آئی علی محسن نقوی کو قتل کیا اور بریگیڈپولیس اسٹیشن کی موبائل پرحملہ کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، لاہور سے آئے تاجر سے واردات کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم نے2013میں ہڑتال میں گاڑی کو لوٹا اور پھرآگ لگا دی، ملزم کے انکشافات اور تصدیق کے بعد کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Related Posts