کراچی، لاہور سے آئے تاجر سے واردات کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا
سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہوچکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، لاہور سے آئے تاجر سنار سے واردات کرنیوالے چار ملزمان گرفتار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے کینٹ جاتے ہوئے لاہور کے سنار تاجر سے مبینہ طور پر تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے واردات میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 40 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان میں کراچی کا گروپ بھی ملوث تھا،واقعہ آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، ملزمان نے مبینہ طور پر تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹی تھی۔

تاجر سونا فروخت کر کے رقم لیکر لاہور جارہا تھا کہ واردات ہوئی، لاہور کے تاجر کا دو موٹرسا ئیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے تعاقب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں قبضہ مافیا نے گھر جلادیا، دوسگے بھائی جھلس کر ہلاک

رکشہ میں موجود تاجر کا رکشہ الٹا تو ڈاکو رقم سے بھرا بیگ اٹھا کرفرار ہوگئے تھے، لاہور کے سنار تاجر کے ساتھ واردات فروری 2022 میں ہوئی تھی۔

Related Posts