سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) اور رینجرز نے اندرون سندھ جامشورہ میں رات کی تاریکی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گروپ کے 5 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

عمر شاہد کا کہنا تھا کہ رینجرز اور انٹیلی جنس ٹیمیں کافی عرصے سے گرفتار دہشتگردوں پر کام کررہی تھیں، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ انکا پلان پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد تھا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جو اپنی کارروائی کے لیے پاکستان آئے تھے۔ گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر دہشتگرد کراچی میں حملے کی ریکی کرچکے تھے، یہ دہشتگرد حملے کیلئے کراچی واپس آئے تھے اور ملزمان کی نقل وحرکت پہلے بھی کراچی میں رہی ہے۔ عمر شاہد کے مطابق دہشت گردوں سے دو خودکش جیکٹ، 3 ایس ایم جی،6 دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔

دورسری جانب کرنل شبیر نے بتایا کہ اللہ کی مدد سے ہم نے کل یہ آپریشن مکمل کیا تھا، اس گروپ کے سرغنہ نے افغانستان کا پاسپورٹ بنا رکھا تھا اور سوات آپریشن کے دوران وہ اپنی فیملی کے ساتھ واپس افغانستان چلا گیا تھا۔ ملزمان سے برآمد چیزوں میں سعیدآباد کا نقشہ اور ویڈیو شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کانوازشریف کی جائیدادیں نیلام کرنےکا فیصلہ

Related Posts