پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کے جلد دوبارہ کھلنے کے امکانات سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔
عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں 91 سینٹ یا 1.09 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 84.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 61 سینٹ یا 0.78 فیصد بڑھ کر 78.79 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ نرخ گرین وچ مین ٹائم کے مطابق رات 12 بج کر 56 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔
دونوں اہم بینچ مارکس گزشتہ ہفتے 7 فیصد سے زیادہ گر گئے تھے کیونکہ مارکیٹ میں یہ امید پیدا ہوگئی تھی کہ ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








