دُنیا بھر میں کورونا سے 5 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 89 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 12ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 12ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 لاکھ 89 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔ 

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 24 لاکھ 32 ہزار 183 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 12 لاکھ 89 ہزار 529 افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 95ہزار71فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 44لاکھ 67ہزارسے زائد ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ66 لاکھ 75 ہزار532افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 43لاکھ 72ہزار51افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، برطانیہ8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ اٹلی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 49 ہزار 992 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 55 جاں بحق ہوئے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید پاکستانی جاں بحق

Related Posts