دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 24لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 6 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 53 ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 53 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 37 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 24 لاکھ 26ہزار 494افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 37 لاکھ 6ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 89ہزار 935افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 59 ہزار 263ہے۔1 کروڑ 35لاکھ 69 ہزار 328مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 50لاکھ 60ہزار 668افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 41لاکھ 54ہزار 305افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 84لاکھ 41ہزار 986افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 11 ہزار 20افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 38ہزار 13افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 67لاکھ 20ہزار 81افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 67ہزار706انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 26 ہزار 695 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 21 ہزار 22 شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 92 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 9 لاکھ 26 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار سے زائد جاں بحق

Related Posts