دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 88لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 85 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 88 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 29لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 88لاکھ 43 ہزار 235افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 85ہزار 676افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 6 ہزار 594فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 42لاکھ 39ہزار611ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 کروڑ 16لاکھ 17 ہزار 948افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 41لاکھ 33 ہزار 17افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار 818 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 872 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 118 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔4 ہزار 276افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق

Related Posts