پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار 818 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 872 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 118 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔4 ہزار 276افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 70 ہزار 310 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 58 ہزار 441جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 2 ہزار 290افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا سے 68ہزار 66افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 580، آزاد کشمیر میں 14ہزار 978جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 153 افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 7 ہزار 209افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 533، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 761جبکہ بلوچستان میں 221افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 420افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 625افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 77ہزار 294ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا میں معاشی مسائل سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts