دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 12لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 82ہزارہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 12لاکھ 34ہزار146افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 26 لاکھ 82ہزار 212افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے88ہزار658فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 7لاکھ 64ہزار415 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 77لاکھ 87ہزار519افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 6لاکھ 75ہزار757 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا جس کے بعد زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرا ملک برازیل، تیسرا بھارت، چوتھا روس، پانچواں برطانیہ جبکہ چھٹافرانس ہے۔

ساتویں نمبر پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہوا، متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین آٹھویں، ترکی نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔ فہرست میں دیگر ممالک میں کولمبیا، ارجنٹینا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 12 ہزار 315 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 656 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کا شکار 61 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 1 ہزار 978افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کوروناوائرس سے 6 لاکھ 12 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 656 جاں بحق

Related Posts