Friday, March 29, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 13 ہزار 702افراد متاثر، 2 ہزار255 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 13  ہزار702 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 255 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 5 ہزار 385نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک7 لاکھ54ہزار 252ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار799ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے43 ہزار460، سندھ میں 41ہزار 303، خیبرپختونخواہ میں 14ہزار 527، بلوچستان میں 7ہزار 31، آزاد کشمیر میں 444، گلگت بلتستان میں974 جبکہ اسلام آباد میں 5 ہزار 963کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر75ہزار 139فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ36ہزار 308افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 807افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 696افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث610،آزاد کشمیر میں 9، گلگت بلتستان میں 14، اسلام آباد میں57 جبکہ بلوچستان میں 62افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یقین دہانی کرائی کہ اسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے سہولت موجود ہے، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت 42 فیصد وینٹی لیٹر اور 63.2 فیصد انتہائی نگہداشت یونٹ کے بستروں پر مریض موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کا علاج موجودہے، عوام نہ گھبرائیں۔یاسمین راشد