پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 165نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 165نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 165نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 54 ہزار 461 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 109 جاں بحق ہوئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 48 لاکھ 81 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 535 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 53 ہزار873 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 41ہزار723، پنجاب میں 1 لاکھ 9 ہزار309 جبکہ اسلام آباد میں 23 ہزار 533 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار328، آزاد کشمیر میں 5 ہزار261جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 434 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار722،  پنجاب میں 2 ہزار462، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار305، اسلام آباد میں 253، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 155جبکہ آزاد کشمیر میں 119افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے۔ 

  یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی فوری دستیابی خارج ازامکان ہے

Related Posts