پاکستان میں کورونا وائرس کے 385 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 385 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 385 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 10 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 317 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 580 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 727 شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 185 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 38 لاکھ 84 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26ہزار 951ٹیسٹ کیے گئے۔ 

وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مزید شہریوں کی حالت تشویشناک ہوئی جس سے وائرس کے مجموعی تشویشناک کیسز 491 ہو گئے ہیں۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 552 ہے۔وائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ شہری صوبہ سندھ میں موجود ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 40 ہزار 294، پنجاب میں 1 لاکھ 764، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 348 جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 525 افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 331، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 118 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 555، پنجاب میں 2 ہزار 258، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 264جبکہ بلوچستان میں 146 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 189، آزاد کشمیر میں 78 جبکہ گلگت بلتستان میں 90 افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بچوں کو مبینہ سزا

Related Posts