پاکستان میں کورونا وائرس کے 394 نئے کیسز رپورٹ، 3 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 394 نئے کیسز رپورٹ، 3 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 394 نئے کیسز رپورٹ، 3 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار903ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 345 افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 16 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک27 لاکھ78 ہزار 689ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20ہزار 980 ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کی حالت کورونا کے باعث تشویشناک ہو گئی  جبکہ وائرس سے متاثرہ تشویشناک کیسز کی مجموعی تعداد 534 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ30ہزار671، پنجاب میں 97ہزار 226، خیبرپختونخوا میں 36ہزار625، بلوچستان میں 13ہزار 292، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 331، گلگت بلتستان میں3 ہزار 8 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 750 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 423 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 210افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار255،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں176 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث  8 لاکھ 87ہزار افراد ہلاک

Related Posts