دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 72 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 87ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 72 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 87ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 72 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 87ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد متاثر ہوئے  ہیں  جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار 137افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (8لاکھ87ہزار551) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ59 ہزار 962فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد70لاکھ28ہزار 569ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ93 لاکھ 74ہزار17 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد جنوبی افریقہ، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 1 روز میں 3 ہزار 345 مریض کورونا سے صحتیاب

Related Posts