پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 619شہری انتقال کر گئے۔کورونا کے4 ہزار 198 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 69 ہزار 474 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 275 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا سے 66ہزار 983افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 397، آزاد کشمیر میں 14ہزار 687جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 130افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 7 ہزار 62افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 683جبکہ بلوچستان میں 217افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 407افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 617افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 76ہزار 34ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کو مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیر اعظم

Related Posts