کورونا سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیر اعظم
کورونا سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔

اکنامک اینڈ سوشل کونسل فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فورم سے افتتاحی خطاب میرے لیے باعث مسرت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور اب پاکستان کورونا وبا کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے لیے ویکسی نیشن کے عمل میں بھی ترقی پذیرممالک کی مددکی جائے جب کہ ویکسین بنانے کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کی جائے، امید ہے فورم ترقیاتی پذیرممالک کی سیاسی وسماجی حالت سدھارنے کیلیے کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کے لیے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے کیوں کہ آئی ایم ایف، عالمی مالیاتی بینک ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے مناسب فنڈز رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 ممالک میں شامل ہے جب کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی منصوبوں پرتوجہ دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز بہترمستقبل کے لیے بہترین موقع ہیں، پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی طرح لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی رسد گاہوں کا آغاز ہوگا۔فواد چوہدری

Related Posts