این سی او سی کا کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC decides to extend Corona sanctions till April 13

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں عائد پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12 اپریل کو ہو گا جس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچنی ہے، اجلاس میں رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 11 اپریل تک مختلف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا سے بچ بھی گئے تو بھوک سے مرجائیں گے، راولپنڈی رسٹورنٹس ایسوسی ایشن

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 100 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 7 لاکھ 15 ہزار 968 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 329 افراد انتقال کر گئے، 4 ہزار 204 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 284افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 45ہزار 923جبکہ خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

Related Posts