کورونا وائرس نے مزید13پاکستانیوں کی جان لے لی، ایک دن میں 736 افرادمتاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 Claims 17 more lives, infects 961 others in sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 13ہلاکتوں اور مزید 736 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 24 گھنٹوں میں 736 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعدمتاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ26ہزار216 ہوگئی ہے جبکہ مزید 13 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار715 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ تاحال کورونا کی وبائی بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ،اب تک سندھ میں 1 لاکھ 42ہزار917 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب میں 1لاکھ2ہزار253 ، خیبرپختونخوا میں 38ہزار886 ، بلوچستان میں 15ہزار767 ، اسلام آباد میں 18ہزار578 ، گلگت بلتستان میں 4ہزار127 اور آزادکشمیر میں 3ہزار688 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:سندھ پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، 7ڈاکو ہلاک، گولہ بارود برآمد

سندھ میں 2ہزار591 افراد وبائی امراض کی وجہ سے جان گنواچکے ہیں جبکہ پنجاب میں 2 329 ، خیبر پختونخوا میں 1 267 ، بلوچستان میں 148 ، اسلام آباد میں 205 ، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts