پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ، 57مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ، 57مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا مزید 38 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے 5 لاکھ 71ہزار 174افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 12 ہزار 601افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار 395 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 86لاکھ 86 ہزار 242 ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 905افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 34 ہزار 107ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز 24 ہزار 466 ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 55ہزار834افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 67ہزار345 جبکہ خیبر پختونخوا میں 70ہزار886 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ 

بلوچستان میں 18 ہزار979، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951،اسلام آباد میں 43 ہزار402 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 777افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 204 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار32، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں  488، آزاد کشمیر میں 288جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا

Related Posts