پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ لوک ورثہ میوزیم میں اس حوالے سے خصوصی تقریب بھی منعقد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ماہرین زبان و ادب مادری زبان کو ہر انسان کے تہذیب و تمدن، شناخت اور ترقی کا بنیادی ذریعہ سمجھتے ہیں۔ تاہم آج عالمی دنیا ایک چھوٹے سے گاؤں کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے اور علیحدہ علیحدہ تشخص ختم ہو رہے ہیں۔

گلوبلائزیشن کے باعث سیکڑوں زبانیں ناپید ہوگئیں اور سیکڑوں ناپید ہونے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ یونیسکو کے مطابق سن 50ء کی دہائی سے لے کر اب تک 230 مادری زبانیں صفحۂ ہستی سے مٹ چکی ہیں۔

پاکستان میں بھی علاقائی سطح پر مادری زبان کی شناخت اور علاقائی طور پر زبانیں رائج کرنے کے مسئلے کو اہمیت دی جارہی ہے۔ طویل عرصے سے سیاسی و سماجی قائدین زبان و بیان کے معاملات پر توجہ دیتے نظر آتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے لوک ورثہ میوزیم میں خصوصی تقریب کے انعقاد کے ساتھ ساتھ لوک ورثہ میلے کی خاص اہمیت بلوچی زبان کی پہلی فلم ساوڑ کی نمائش ہے۔ فلم کی تیاری کا مقصد موجودہ نسل کو مادری زبان کی چاشنی سے روشناس کرانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اظہارِ محبت کا عالمی دن: دُنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات

Related Posts