پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 6 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 94ہزار 379 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 918شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار739ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ32 لاکھ 73ہزار887 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.87فیصد رہی جبکہ 636مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  192افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار396 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 10 ہزار 65ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 752افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 66جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 81 ہزار 96کیسز اور 7 ہزار 666اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 285افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 924انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 657افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 534شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts