دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 82 ہزار افراد متاثر، 5 لاکھ 1 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 82 ہزار افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 1ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 82 ہزار 613افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (5لاکھ1ہزار308) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 748 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد41لاکھ22ہزار782ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے54لاکھ 58ہزار523افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، جس کے بعد بھارتی ریلویز نے تمام ٹرینوں کی آمد و رفت 12 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کیا۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق 2 روز قبل تک ملک میں 4لاکھ 90 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ 15 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ