کراچی میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز آج سے 3 روز تک بند رہیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 3 روز تک گیس کی فراہمی بند
کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 3 روز تک گیس کی فراہمی بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج سے 3 روز تک کیلئے گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث بند رہیں گے جس کے بعد سی این جی استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے 3 روز تک کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے جنہیں گزشتہ روز صرف 1 دن کیلئے کھولا گیا تھا۔ اسٹیشنز کو گیس کی قلت کے باعث بند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں 1 ماہ سے زائد عرصے کے بعد سی این جی اسٹیشنز گزشتہ روز کھلے، کراچی میں بھی 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل 37 روز تک سی این جی اسٹیشنز بند رہے جنہیں گزشتہ روز کھول دیا گیا تاہم سی این جی نہ ہونے سے پریشان عوام الناس صرف 12 گھنٹے کیلئے یہ سہولت حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، کراچی اور صوبہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Related Posts