سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جارہاہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے،چینی سفیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جارہاہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے،چینی سفیر
سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جارہاہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے،چینی سفیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان میں بہت سارے منصوبے زیر غور ہیں عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔ سی پیک منصوبوں کو گراف اوپر جارہا ہے۔

پشاور میں چائنہ ونڈو سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آپس میں بھائی بھائی ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں آپس میں تعاون کیا ہے۔ کوویڈ کی صورتحال میں بھی چین نے پاکستان سے باہمی تعاون کو یقینی بنایا۔ اب ہم اجتماعی کوششوں سے کوویڈ کو شکست دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے جڑے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ عوام انتظار کریں، بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے۔ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی مشکلات پر توجہ دی جائیگی اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بہت پرانی ہے جس کی مثال موجودہ دنیا میں نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ رشکئی صنعتی زون سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک کو بھرپور توجہ مل رہی ہے اورنج لائن، گوادر پورٹ اور دیگر منصوبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

اس سے قبل چینی سفیر نے چائنہ ونڈو سنٹر کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصے کا جائزہ لیا۔ چینی سفیر نے پاک چین دوستی اور سی پیک کی تاریخی تصاویر میں خصوصی دلچسپی لی۔ چینی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور پودا بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شبہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Related Posts