تین کھرب ڈالر کی چینی مصنوعات پر دس فیصد امریکی ٹیکس عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا اور چین
امریکا نے 3 کھرب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  چین کی تین کھرب ڈالر کی مصنوعات پر دس فیصد ٹیکس لگاتے ہوئے چین پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 27 برس سے چین کا رویہ انتہائی خراب رہا ہے۔ چین والے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کر کے زیادہ منافع کمالیتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی کرنسی کی مالیت کم کرکے بھی چینی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں اور زیادہ منافع کما لیتے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ایک طرف تو چین اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کرتا ہے اور دوسری جانب وہ امریکی مصنوعات خریدنے میں کسی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا  کہ  چین کی مذاکراتی ٹیم  امریکی ٹیم سے اپنے مفادات کے لیے آخروقت  میں ڈیل میں ترمیم کردیتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہےجس کا آغاز امریکا کی طرف سے کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی دیکھئے: فکس ٹیکس اسکیم پاکستان کے31 لاکھ ریٹیلرز کے ساتھ ظلم ہے۔ تاجر برادری

Related Posts