چیف جسٹس گلزار احمد 3 روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا روانہ ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CJP says 'will not leave those responsible for APS tragedy'

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 3 روزہ دورے کیلئے انڈونیشیا روانہ ہوگئے جبکہ ان کی جگہ جسٹس عمر عطاء بندیال قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج انڈونیشیا روانہ ہوئے۔ ان کی جگہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر نے جسٹس عمر عطاء بندیال سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی سادہ اور بروقار تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ اٹارنی جنرل، وفاقی و صوبائی لاء افسران، سینئر وکلاء اور عدالتی عملہ تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بھی جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا تھا۔

گزشتہ ماہ اگست کے دوران حلف برداری کی تقریب میں جج، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف شریک ہوا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس عمر عطا بندیال کو قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس، حلف اٹھالیا

 

Related Posts