کراچی کے شہریوں کیلئے خاص سوغات، شاہ فیصل کی چٹخارے دار چنا چاٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہریوں کیلئے خاص سوغات، شاہ فیصل کی چٹخارے دار چنا چاٹ
کراچی کے شہریوں کیلئے خاص سوغات، شاہ فیصل کی چٹخارے دار چنا چاٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہری شاہ فیصل کالونی کی چٹخارے دار چنا چاٹ سے خوب واقف ہیں جس کا ذائقہ انہیں بار بار یہ خاص سوغات فروخت کرنے والوں کا رخ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

شہرِ قائد کے بے شمار شہری شاہ فیصل کالونی کی چنا چاٹ کے رسیا ہیں جو اس علاقے میں سن 1965ء سے اسی شاندار ذائقے اور چٹخارے دار مرچ مصالحوں کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے۔

چاندنی چٹخارہ

شاہ فیصل کالونی کے بلاک نمبر 2 میں واقع چاندنی چٹخارہ کے نام سے ہم سب خوب واقف ہیں۔ یہاں گاہکوں کی خدمت میں مصروف وسیم کا کہنا ہے کہ چٹخارے دار چاٹ کے تمام تر لوازمات ہم خود تیار کرتے ہیں۔

پاپڑی، پیاز، چٹخارے دار چٹنی، رائتہ اور دیگر لوازمات کے ہمراہ چاندنی چٹخارہ کی چنا چاٹ کراچی کے شہریوں کی پسندیدہ ترین سوغات بن چکی ہے جس میں بنیادی طور پر 4 چٹنیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

ہر روز چاندنی چٹخارہ (سی سی ایف) پر چنا چاٹ کا کاروبار دن 12 بجے شروع ہوکر رات 10 سے 11 بجے تک جاری رہتا ہے۔ یہاں فاسٹ فوڈ اور بار بی کیو کی سہولت بھی دستیاب ہے تاہم چنا چاٹ سی سی ایف کی پہچان بن چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر انسان محنت کرے تو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔ عوام کو معیاری کھانا فراہم کیے بغیر پیسہ کمانا بے کار ہے۔ اچھی چیز کھلائیں تو گاہک بار بار ہمارے پاس آئے گا۔

پاکستان کے علاوہ چاندنی چٹخارہ کی چنا چاٹ سعودی عرب اور دبئی جانے والے شہری بھی اپنے ساتھ بنوا کر لے کر جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ بھی دور دور سے لوگ چاٹ کھانے آتے ہیں۔

لوگ چاٹ خود کھانے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور اہلِ خانہ کیلئے بھی پیک کروا کر لے جاتے ہیں۔ چنا چاٹ کی ایک پلیٹ جو کسی دور میں 30 پیسے کی ہوا کرتی تھی، آج 100 روپے میں دستیاب ہے۔

سی سی ایف (چاندنی چنا چاٹ) کے علاوہ بھی اس علاقے میں دیگر جگہوں سے چنا چاٹ لی جاسکتی ہے تاہم سی سی ایف کا ذائقہ بے مثال قرار دیا جاتا ہے۔ چٹخارے دار کھانوں کے شوقین افراد کیلئے یہ بہترین جگہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لذت اور ذائقے میں بے مثال شاہ فیصل کا مغل پراٹھہ

Related Posts