کالعدم تحریک ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہے، وزیر اطلاعات کی مذاکرات کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اب کیوں شیر نہیں بن رہے ہیں، فواد چوہدری
سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اب کیوں شیر نہیں بن رہے ہیں، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سے مذاکرات کی شروعات ہو چکی ہے، طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہیں،کوئی بھی حکومت پاکستان کے آئین اور قانون سے باہر مذاکرات کر ہی نہیں سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات میں ریاست کی حاکمیت، ملکی سلامتی، متعلقہ علاقوں کے امن، معاشرتی اور اقتصادی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یکم اکتوبر 2021ئکو اپنے انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، ان مذاکرات کی شروعات ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک معاہدے کے تحت حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں جو مذاکرات کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی بھی حکومت پاکستان کے آئین اور قانون سے باہر مذاکرات کر ہی نہیں سکتی،ان مذاکرات میں ریاست کی حاکمیت، ملکی سلامتی، متعلقہ علاقوں کے امن، معاشرتی اور اقتصادی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں ان علاقوں کے متاثرہ افراد کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان علاقوں کے افراد کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے،۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی پیشرفت کو سامنے رکھتے ہوئے سیز فائر میں توسیع ہوتی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے پابندی ہٹانے کے بعد ٹی ایل پی نے وزیر آباد دھرنا ختم کردیا

مذاکرات میں افغانستان کی اتھارٹیز (عبوری حکومت) نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے ایک طویل عرصے کے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts