چار کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 سٹی کرکٹ چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چار کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 سٹی کرکٹ چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا
چار کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 سٹی کرکٹ چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اکیس مئی سے ملک بھر میں جاری انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کی چار کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔راولپنڈی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

کے پی کرکٹ ایسوسی ایشن میں خیبرانڈر 19، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کراچی زون ٹو انڈر 19 اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشنز میں فیصل آباد انڈر 19 ٹیمیں فاتح قرار پائے ہیں۔

راولپنڈی انڈر 19 نے پچاس اوورزکی طرز کیسہ فریقی کرکٹ مقابلے میں اسلام آباد اور اٹک کی ٹیموں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جہاں اٹک انڈر 19 نے دوسری اور اسلام آباد انڈر 19 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن ٹیم کے کپتان عفان اشفاق نے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔

خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر انڈر 19 نے چارسدہ کو فائنل میں 79 رنز سے شکست دی۔ کپتان محمد سلمان نے نصف سنچری بنائی جبکہ ریاض اللہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

سینٹرل پنجاب میں کھیلے گئے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں فیصل آباد نے منڈی بہاؤالدین کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کے محمد طیب انصر اور سبحان سعید نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد معاذ نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے کون سی پوزیشن حاصل کی؟

کے سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی زون 2 نے کراچی زون 6 کو 53 رنز سے شکست دے دی۔ علی حسن نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کراپنی ٹیم کو چیمپئن دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ضیاء اللہ نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts