اسٹاک مارکیٹ میں 297پوائنٹس کی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 296.76 پوائنٹس کی زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 296.76 پوائنٹس کی زبردست تیزی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران 296.76 پوائنٹس کی زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران 100 انڈیکس 45369.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔جبکہ سرمایہ کاروباری کی جانب سے بھی ٹریڈنگ میں دلچسپی لی گئی۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 192 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ڈالر کی قیمت 175 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کے شعبے کاگردشی قرضہ ڈھائی ٹریلین روپے تک پہنچ گیا،میاں زاہد حسین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو گیا۔

Related Posts