برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی 40ویں سالگرہ، نئے پورٹریٹ کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی 40ویں سالگرہ، نئے پورٹریٹ کے چرچے
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی 40ویں سالگرہ، نئے پورٹریٹ کے چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: کیمبرج کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی 40ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کے نئے پورٹریٹ کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہیں جو تکنیکی اعتبار سے مونوکروم ہے۔ پورٹریٹ کی نمائش شہزادی کی سالگرہ سے قبل کی گئی۔

برطانوی شہزادی نے دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی مونوکروم پورٹریٹ کی تصویر شیئر کی جس پر برطانوی شہریوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس مکمل

شہزادی کیتھرین مڈلٹن کا اپنی مونوکروم تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی 40ویں سالگرہ سے قبل نیا پورٹریٹ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 3 پورٹریٹس تھے جن میں سے ایک جو میں نے شیئر کیا، نیشنل پورٹریٹ گیلری کے مستقل مجموعے میں داخل کیا جائیگا۔ 

خیال رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے آج سے 2سال قبل شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا اور بعد ازاں جب انہیں پاکستان میں ٹرین حادثے کی اطلاع ملی تو شاہی جوڑے نے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی جانب سے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی گئی۔ پاک برطانیہ تعلقات عروج کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے۔ 

Related Posts