لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس مکمل
لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  لیجنڈری اداکار سلطان راہی کی آج 26ویں برسی ہے جبکہ اپنے شوبز کیرئیر کے دوران اداکار سلطان راہی نے 700 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور ان کے کام کو مداحوں کی بڑی تعداد آج بھی سراہتی نظر آتی ہے۔

معروف اداکار کی زندگی کی داستان بھی فلمی محسوس ہوتی ہے۔سلطان راہی 1938ء میں موجودہ بھارتی صوبے اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔  زیادہ تر پنجابی فلمیں کرنے والے اداکار سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ندا یاسر کے ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیوز وائرل

بیسویں صدی عیسوی کے دوران اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں پیدا ہونے والے سلطان راہی  نے کیرئیر کے آغاز میں معمولی رولز کیے۔ بعد ازاں انہیں ولن اور جنگجو کے طور پر رولز دئیے گئے اور سلطان راہی نے اپنے فن کا لوہا بھی منوایا۔ 

مشہورومعروف فلمسٹار سلطان راہی  نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران 160 ایوارڈز اپنے نام کیے۔ انہوں نے مولا جٹ، شیر خان، سالا صاحب، ان داتا اور بشیرا نامی ہٹ فلموں میں کام کیا جبکہ وحشی جٹ اور بشیرا نامی فلمیں بھی یادگار ثابت ہوئیں۔

دلچسپ طور پر سلطان راہی نے بے شمار ایسے کردار ادا کیے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے جبکہ سلطان راہی کی وفات کے بعد ان کی جگہ آج تک کوئی نہ لے سکا۔ متعدد اداکاروں نے سلطان راہی بننے کی کوشش کی جن میں اداکار شان شاہد بھی شامل ہیں۔

اپنی حقیقی زندگی میں اچھے کردار کے مالک اور انسانیت دوست لیجنڈری اداکار  پر ڈاکوؤں نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں  9 جنوری 1996ء کو فائرنگ کر دی جس سے سلطان راہی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔انہیں ہمیشہ یاد کیا جائیگا۔

Related Posts