بلوچستان، سبی میں بم دھماکہ، 4ایف سی اہلکار شہید ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایم اے جناح روڈ پر میمن مسجد کے قریب دھماکا 3 افراد زخمی
کراچی ایم اے جناح روڈ پر میمن مسجد کے قریب دھماکا 3 افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فرنٹیئر کور اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سکیورٹی فورسز پر بم سے حملہ کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سبی میں دھماکہ، ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشات، الرٹ جاری

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ حکام کا کنہا ہے کہ بم حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے شہید اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو ائیر ایمبولینس کی مدد سے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سبی منتقل کردیا۔

ہسپتال میں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام 6ا ہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی اطلاع موصول ہونے پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دھماکوں کے بعد نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے پورے ملک میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا۔

این سی آئی ایم سی نے 6 روز قبل چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرلز کو الرٹ جاری کردیا۔

Related Posts