مسٹر پاکستان، عالمی فٹنس فیڈریشن کے تحت باڈی بلڈنگ کا مقابلہ، باڈی بلڈرز شریک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی فٹنس فیڈریشن کی جانب سے مسٹر پاکستان کے نام سے باڈی بلڈنگ کا مقابلہ 23 مارچ کو ہوا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔

مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے عبدالمجید کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 6 ماہ سے باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیتنے کیلئے باضابطہ تیاری کر رہا تھا جبکہ تن سازی کیلئے آخری ایک سے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لمپی سکن بیماری کے بارے میں ڈاکٹروں کا کیا کہنا ہے؟جانئے

باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر پاکستان عبدالمجید نے کہا کہ آخری ایک دو ماہ میں آپ کو اپنی غذا کا بہت سختی سے خیال رکھنا ہوتا ہے۔ کھانا بہت صاف ستھرا ہونا چاہئے۔ جیتنے کا شارٹ کٹ نہیں ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کے دوران عبدالمجید نے کہا کہ نئے باڈی بلڈرز کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ مسٹرپاکستان بننے کیلئے شارٹ کٹ کوئی نہیں ہے بلکہ تن سازی کو اپنی زندگی کا ایک طریقہ اور طرزِ حیات بنا کر چلیں۔

مین فزکس کا ٹائٹل لاہور کے محمد نبیل نے اپنے نام کیا جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر گزار ہوں۔ مجھے غذا کا خیال رکھتے ہوئے 7 مہینے مکمل ہوچکے ہیں۔

محمد نبیل نے کہا کہ میں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے سخت محنت کی اور میرے اللہ نے اتنا اچھا صلہ دیا کہ میں سارا درد بھول گیا ہوں۔ ورلڈ فٹنس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 2022کے مقابلے میں سب سے زیادہ تن ساز شریک ہوئے۔

ورلڈ فٹنس فیڈریشن کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان نسل تیزی سے باڈی بلڈنگ کی طرف آرہی ہے۔ پہلے ایک دو فیڈریشنز ہوا کرتی تھیں، آج کل تین، تین چار چار ہیں اور سب میں بہت زیادہ تعداد میں باڈی بلڈرز شریک ہیں۔