لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جاں بحق افراد کی عمریں 33 سے 55سال کے درمیان تھیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں معمولی تنازعے کے دوران شیشے کی بوتل لگنے کے نتیجے میں 33 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی۔
دوسری لاش کوٹ لکھپت گجر کالونی سے برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، تہام عمر کا تخمینہ 55سال لگایا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ متوفی شخس بظاہر نشے کا عادی تھا۔
وحدت کالونی سے 45سالہ شخص کی لاش ملی جسے پھندا لگایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کم و بیش 4روز پرانی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت در محمد کے نام سے کی گئی جو بلوچستان کے علاقے زیارت کا رہائشی اور سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا۔
ایک 35سالہ ذہنی معذور شخص نصیر آباد ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔تمام لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








