کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 28 سالہ ملازم شہزاد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 2 مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور مقتول شہزاد سے موٹر سائیکل کی چابی، موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ موٹر سائیکل کی چابی دینے سے انکار پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے شہزاد سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
واردات کے بعد ملزمان مقتول کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے جبکہ اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ گئے۔ پولیس نے ملزمان کی چھوڑی ہوئی موٹر سائیکل اور جائے وقوعہ سے پستول کا خول تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے عینی شاہد اور مقتول کے ساتھی کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








