بلوچستان کے شہر تربت میں سینما چوک کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13 killed in Karachi blast

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں سینما چوک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے بازار میں سینما چوک کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی اور ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور نقصان کے بارے میں تفصیلات پر تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل تربت کے بازار میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہونے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو  گئے تھے۔

دھماکہ گزشتہ برس 21 جولائی کو ایک گاڑی میں ہوا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق ، متعدد افراد زخمی

Related Posts