نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں سے مطمئن نہیں ہوں، بلاول نے نئی بحث چھیڑ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے استقبال کی مفید تجاویز دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ استقبال کیلئے سابق وزرا نظر نہیں آرہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد خوشحالی کا دور آئے گا۔خواجہ آصف

بیان میں سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی آمد پر ملک بھر میں پینا فلکس لگنے چاہئیں، اور کچھ نہیں وال چاکنگ ہی کرلیتے، لیکن ماضی کی طرح کا مزہ نہیں آرہا۔ ن لیگ کے سابق وزرا استقبال کیلئے سخت محنت کریں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صرف پریس کانفرنسز کافی نہیں۔ اب ن لیگ سے فائدے لینے اور وزیر بننے والوں کا امتحان ہوگا۔ پی پی پی جلد الیکشن چاہتی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جے یو آئی سربراہ نے الیکشن کے خلاف کوئی بیان دیا ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ کا قائد واپس آرہا ہے۔  نواز شریف کے استقبال کا سارا بوجھ شریف خاندان پر نہیں ہونا چاہئے۔  ہمیں لاہور کے اجتماعات میں عوام کے نہ آنے کی شکایات مل رہی ہیں۔ 

 

Related Posts