بلاول جتنا زور لگانا ہے لگالیں، این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول جتنا زور لگانا ہے لگالیں، این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز
بلاول جتنا زور لگانا ہے لگالیں، این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ حکومت اور عمران خان بلاول بھٹو کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،بلاول کا اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ کرپشن پر بات کریں،شبلی فراز نے کہا کہ بلاول جتنا زور لگانا ہے لگالیں، این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل دیا،بلاول اور بھٹو خاندان کے صادق اور امین ہونے پر بہت سوال ہیں،شیشے کے گھر میں رہنے والا دوسروں پر پتھر پھینک رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے سوشل کام کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پوری منی ٹریل دی،عدالت نے عمران خان کو صادق اورامین کا ٹائٹل دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت اور عمران خان بلاول کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات انہوں نے کہاکہ سارے پاکستان نے دیکھ لیا کے کراچی کی کیا حالت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے جو اثاثے بنائے وہ ایمانداری سے بنائے۔

شبلی فراز نے کہاکہ بلاول بھٹو اور ان کے خاندان کے صادق اور امین ہونے پر بہت سوال ہیں۔بلاول بھٹو یا تو لا علم ہیں یا سب کچھ جانتے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلاول بھٹو عوام کو ضرور بتائیں کے سرے محل کس طرح خریدا۔

انہوں نے کہاکہ سوئس اکاونٹس کا کیا بنا؟ اومنی گروپ کے لئے منی لانڈرنگ کس نے کی؟ انہوں نے کہاکہ ان سوالات کے جوابات کے لئے بلاول کو دور نہیں جانا پڑے گا۔

بلاول کو ان سوالات کا جواب اپنے خاندان میں ہی مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شیشے کے گھر میں رہنے والا دوسروں پر پتھر پھینک رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول اور اس کے معاون ہیں حقیقت سے ناواقف ہیں،یا پھر حقیقت جانتے ہوئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول میں سچ بیان کرنے کی ہمت نہیں مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

Related Posts