بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، ڈاکٹر عذرا فضل کے بیرون ملک جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto, Murad Ali Shah, Dr. Azra Fazal likely to go abroad

کراچی :سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی شروع ہوگئی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مراد علی شاہ، ڈاکٹر عذرا فضل کے بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لئے تیار ہورہے ہیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کل امریکا روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لئے امریکا جائیں گے۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ29روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ تعلیم سندھ کا چیلنج قبول، نیب نے سعید غنی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول واشنگٹن میں، میں ہوں نا کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ نوکری کی عرضی لے کر امریکا جانے کا مقصد وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔

بلاول اب ملک کی سیاست اور عوام بدل چکی ہے،اب عمران خان ہے ایسی ڈیلیں نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو کھیل کود رہا تھا اچانک والدہ کی شہادت کے بعد اچانک ایک پرچی نکلی اور اس کے اندر پرچی چیئرمین نکلا۔

سارا ٹبر شہنشاہ بنا ہوا ہے،پرچی چیئرمین نے پاکستان میں ہر جگہ اپنی سی وی دی۔سی وی پر صرف صفر لکھا ہوا ہے۔کبھی کوئی محنت نہیں کی ایک گھنٹے کا کام نہیں کیا اور چلے ہیں وزیراعظم بننے۔

Related Posts