بلاول بھٹو سیاست کیلئے پرفیکٹ فٹ،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،بختاور بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bakhtawar Bhutto Zardari joins TikTok

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں سیاست کے لیے پرفیکٹ فٹ ہیں اور میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ، سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے۔

ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، 2010 میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں، اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے،نیازی حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتاً منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے، انہیں پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا۔

جب ہمارے والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے لیکن اب ان کی دوری ہمارے لیئے حبسِ دم جیسی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے والد نے بطور سیاسی رہنما جب کبھی جرت مندانہ قدم اٹھایا، جھوٹے الزامات ان کی ذات پر تھونپ دیئے جاتے ہیں۔

ہمارے والد کو پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا۔ بعدازاں عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا۔2010 میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں۔

مذکورہ اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارے والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے۔

 

دوران انٹرویو بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بھیانک حقیقت ہم سے چھپائی جارہی ہے کہ ہمارے والد پر جیل میں کیا کیا ظلم ہو رہے ہیں۔ اب ان کی دوری ہمارے لیے حبسِ دم جیسی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے والد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ہائی بلڈ ، شگر سمیت دیگر امراض بھی انہیں لاحق ہیں جبکہ حکومت میرے والد کی درست انداز میں میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی اجازت دینے سے بھی گریزاں ہے۔

بختاوربھٹوزرداری نے کہاکہ والد کو وہ طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، جو بطور شہری اور سابق صدر ان کا حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ حد ہے، انہیں جیل کی کھولی میں ایک چھوٹا سا فرج رکھنے بھی نہیں دیا جا رہا کہ جس میں وہ انسولین رکھ سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق، مساوات اور جمہوریت کے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، وہ پرعزم، دوراندیش اور بااصول نوجوان سیاسی رہنماہیں۔

بلاول بھٹو آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں اور وہ پاکستان میں سیاست کیلیے پرفیکٹ فِٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے، بطور چیئرپرسن زیبسٹ کام کرنا باعثِ خوشی ہے۔

میں ٹوئٹر پر بہت سرگرم ہوں، لیکن حکومتی معاملات سے بالکل دور ہوں۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے۔

Related Posts