بائیڈن اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بائیڈن اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
بائیڈن اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں،وہ ریاست دشمن ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں چھاپہ مارا تھا، اس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال کی ایسی مثال امریکا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ اس سے ایسا ردِ عمل سامنے آئے گا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا، بائیڈن نے بطور امریکی صدر اب تک کی سب سے شیطانی اور نفرت انگیز تقریر کی۔

سابق امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بائیڈن ریاست کے دشمن ہیں، آپ یہ جاننا چاہتے ہیں، ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کو خطرہ بنیاد پرست بائیں بازو سے ہے، دائیں بازو سے نہیں۔

سابق امریکی صدرنے کہا کہ میرے حقوق اور شہری آزادیوں کو اس طرح پامال کیا گیا جیسے ہمارا ملک تیسری دنیا ہے،میرے 16 سال کے بیٹے کے کمرے کی تلاشی بھی لی گئی۔ ایسے چھاپہ مارا گیا جیسے ہم تیسری دنیا کی قوم کی طرح ہیں، میری اہلیہ کے کپڑوں کی الماریوں کی تلاشی لی گئی۔

مزید پڑھیں:سمندری حدود کا تنازع، طیب اردوان کی یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے چھاپے میں تیسری دنیا کے ہتھکنڈے استعمال کیے، چھاپے سے ایک دن پہلے ایک انتہائی سیاسی مجسٹریٹ کو مقرر کیا گیا، اُس کے ذریعے یہ سارا عمل کروایا گیا۔

Related Posts