بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bangladesh test team
bangladesh test team

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

جمعرات کو ڈھاکا میں بی پی ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واضح کردیا کہ بنگلا دیشی ٹیم فی الحال پاکستان میں طویل فارمیٹ کے میچز نہیں کھیلے گی۔

ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیسٹ میچز کیلئے وہاں جانے کو تیار نہیں،7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اہم ہیں، مصباح سے بات کروں گا، اعجاز احمد

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ یہ ابھی یہ واضح نہیں کی مختصر فارمیٹ کے میچز کیلئے ٹیم پاکستان جاتی ہے تو کوچنگ اسٹاف یا کھلاڑیوں میں سے ساتھ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کون کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو جنوری میں پاکستان آکر 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا تھے جب کہ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اپنی کوئی ہوم ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر نہیں کھیلے گا۔

Related Posts