عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور نقاب پہننے پر پابندی! بلوچستان میں نیا حکم جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو آئندہ تیس روز تک برقرار رہے گی۔

اہم پابندیاں اور احکامات:

عوامی اجتماعات پر پابندی: صوبے بھر میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے اور عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

نقاب اور چہرہ چھپانے پر قدغن: جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے یا نقاب پہننے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

انتظامیہ کو سخت ہدایات: تمام ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر اس کی اصل روح کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Related Posts